• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروشیا سے شکست کے بعد نیمار دل برداشتہ، ڈینی ریٹائر

دوہا( جنگ نیوز) ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد برازیل فٹبال ٹیم کے کھلاڑی ڈینی الویز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا جبکہ اسٹار فٹبالر نیمار نے دل برادشتہ لہجے میں کہا کہ وہ مزید کھیلنے کے بارے میں کوئی گارنٹی نہیں دے سکتے ہیں، اس وقت عجیب سی صورت حال سے دوچار ہوں جو ناقبل بیان ہے، انہیں نہیں معلوم کہ آیا وہ دوبارہ برازیل کی قومی ٹیم کے لیے کھیل سکیں گے یا نہیں، ابھی جو صورتحال ہے اس پر بات نہیں کر سکتا کیونکہ یہ اچھا نہیں ہو گا ،۔کروشیا سے شکست کے بعد نیمار سمیت برازیل کے متعدد کھلاڑیوں کو گراؤنڈ میں ہی روتے دیکھا گیا اور کروشیا کے کھلاڑیوں کو بھی برازیلین کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے دیکھا گیا،۔نیمار کا کہنا تھا مجھے اس حوالے سے سوچ بچار کے لیے وقت چاہیے، میں برازیل کی قومی ٹیم کی طرح سے کھیلنے کے دروازے بند نہیں کروں گا لیکن 100 فیصد یقین کے ساتھ کچھ کہہ بھی نہیں سکتا کہ دوبار کھیلوں گا۔دوسری جانب برازیل کے فٹبالر ڈینی الویز نے کروشیا سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے ریٹائر ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب صرف کلب فٹبال پر توجہ دیں گے۔

اسپورٹس سے مزید