• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آ پریشن کئے۔ یہ سرچ آپریشنز تھانہ صادق آباد ،بنی ،گنجمنڈی اوررتہ امرال کے علاقوں میں کئے گئے۔ اس دوران 162 گھروں،12کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، 27د کانوں، 2پلازوں اورانفرادی طور پر260افراد کو چیک کیا گیا۔ آپریشنز میں ضلعی پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی شرکت کی،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان کا کہناتھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کی چیکنگ اورسر کوبی کرناہے۔
اسلام آباد سے مزید