• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ کرکٹ میں محمد رضوان کی بیٹنگ پرفارمنس پر سوالیہ نشان

ملتان (نمائندہ خصوصی) پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان کی گذشتہ دس اننگز میں کارکردگی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔ مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 104 ناٹ آؤٹ رنز بنانے کے بعد رضوان نےاگلے پانچ ٹیسٹ کی دس اننگز میں 236 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں،جس میں کوئی نصف سنچری نہیں ۔ انگلینڈ کے خلاف موجودہ سیریز کی چار اننگز میں محمد رضوان نے115 رنز بنائے ہیں۔ ملتان ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں وہ اوپنر کی حیثیت سے آئے اور 30 رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔ ایسے وقت میں جبکہ سرفراز احمد ٹیم کے ساتھ موجود ہیں ماہرین کہتے ہیں کہ سابق کپتان کو بھی آزما کر چیک کیا جانا چاہیے۔ یہی سوال جب چیف سلیکٹر محمد وسیم سے کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ محمد رضوان کی فارم کے بارے میں ٹیم منیجمنٹ نے فیصلہ کرنا ہے لیکن ہم محمد رضوان کا ورک لوڈ منیج کرکے چل رہے ہیں۔ ہر کھلاڑی کے پاس ایک الیکٹرانک گھڑی ہے جس کے ذریعے ہمیں اندازہ ہوجاتا ہے کہ کوئی کھلاڑی ریڈ لائن کراس تو نہیں کررہا۔ جیسے ہی ہمیں ریڈ لائن کا علم ہوتا ہے ہم اسے آرام دے دیتے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید