• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او آئی سی سیکرٹری جنرل کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

اسلام آباد (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہٰ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم نے ملاقات کے دوران او آئی سی کے اصولی موقف اور جموں اور کشمیر کے لوگوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں مسلسل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے آزاد جموں و کشمیر اور لائن آف کنٹرول کے تاریخی دورے کو سراہا۔
اہم خبریں سے مزید