لورالائی( نامہ نگار) لورالائی کے علاقے درگئی کدیزئی میں نامعلوم شخص کے فائرنگ سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سردار اشرف خان کاکڑ شہید جبکہ ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا۔ مرحوم سردار عبداللہ خان کے فرزند، سردار غنڈک کدیزئی کاکڑ کے پوتے، سابق صوبائی وزیر عبیداللہ جان بابت لالا کے بہنوئی، ماسٹر سردار یعقوب کدیزئی کے چچا ذاد بھائی تھے۔ مرحوم کو ان کے آبائی گاوں درگئی کدیزئی کے قبرستان میں دفنایا جائے گا۔