پشاور(جنگ نیوز) وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان کی جانب سے پشاور کے علاقہ این سی 43 کمبوہ حاجی کیمپ میں نئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب سے لوڈشیڈنگ کے دورانیہ کم ہونے پر چیئرمین ملک اکبر خان نے کہا ہے کہ خرم دستگیر خان نے اہالیان علاقہ کی درخواست پر فوری ایکشن لیتے ہوئے کمبوہ میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چھ سے دو گھنٹے کرنےاور علاقے میں 200Kvاور 100Kv کے نئے ٹرانسفارمرز لگانے کے احکامات جاری کئے۔ گزشتہ روز پیسکو ٹیم نے علاقے کا سروے کیا 4 مقامات پر ٹرانسفارمر لگانے کی نشاندہی کی ۔علاقے میں کافی عرصہ سے ٹرانسفارمرز کی کمی کے مسائل تھے جبکہ علاقے میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے جہاں گھریلو صارفین متاثر ہورہے تھے وہاں کمرشل صارفین کےلئے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ در سر بنی ہوئی تھی۔ اہلیان علاقہ کے بنیادی مسائل حل کرنے پرخرم دستگیر خان کےلئے مساجد میں خصوصی دعا ئیں کیں۔