ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان ڈویژن میں احساس راشن رعایت پروگرام جاری ہے ممعاشرے کے نادار افراد کو سبسڈائزڈ ریٹ پر مخصوص اشیاء خوردونوش فراہم کی جارہی۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد نے احساس راشن رعایت پروگرام بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مستحق گھرانہ خود کو احساس راشن رعایت ویب سائٹ پر رجسٹر کروائیں۔ہر گھرانے سے ایک فرد راشن کیلئے رجسٹر ہوسکتا ہے۔اہل فرد کی موبائل سم قومی شناختی کارڈ پر رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹریشن عمل کے 4 ہفتوں میں 8171 سے اہلیت کا پیغام موصول ہوتا ہے۔ حکومت پنجاب عوام کی فلاح کیلئے مخصوص کریانہ سٹورز کو سبسڈی فراہم کررہی ہے۔ انتظامیہ احساس راشن رعایت پروگرام کیلئے بہترین انتظامات کرے۔سبسڈائزڈ نرخ پر اعلی کوالٹی کی اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 1415 دکانیں رجسٹرڈ ہوچکی، 53000 شہری ای خدمت سنٹر کے ذریعے رجسٹر ہوئے۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد قاسم، متعلقہ افسران موجود تھے۔