کراچی (ٹی وی رپورٹ)وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کررہے ہیں،ہم پی ٹی آئی حکومت کی کمٹمنٹ بھی پوری کریں گے اور اس حکومت نے آکر اپنا سیاسی کیپٹل بہت لوز کیا،ہمارا ملک ہے اتنی خود دار قوم تو ہونا چاہئے کہ اگر ہمیں کوئی بھی نہ دے تو ہم اپنا کام کرسکیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔اسحٰق ڈار نے کہا کہ ہمارا جوکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ متوقع ہے وہ تقریباً دس گیارہ بلین ہے ،ہماری جو سعودیہ کی وزٹ تھی چین کادورہ تھا جو ان کے sovereign deposit ہیں وہ میں نے وہاں کے صدر صاحب سے اور وزیراعظم صاحب سے اپنے وزیراعظم کی موجودگی میں بات چیت کی اور وہ مثبت ہے۔جب وہ واجب الادا ہوں گے تو وہ رول اوور ہوجائیں گے ری نیو ہوجائے گا ڈپازٹ۔ ہماری تقریباً70 فیصد سے زائد کمٹمنٹ ہوچکی ہیں جو ہمارے ڈیوز ہیں جہاں تک ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہے اس کو کم کررہے ہیں۔ ہم نے پہلے جو نمبر ریلیز ہوئے ہیں پچھلے سال5.3 بلین تھا اس کو ہم2.8 پر لے آئے ہیں تو جو اصل پروجیکشن تھی تو شاید وہ دس بلین نہیں ہوگا وہ شاید سات آٹھ بلین کے قریب ہوگا۔میری جو کوشش ہے کہ محمد بن سلمان دورے کے ساتھ اس کو منسلک نہ کیا جائے کوئی بھی سربراہ آتا ہے اس نے ایسا کوئی کام کرنا ہوتا ہے کہ دورے کے دوران کریں پیغام بھی اچھا جاتا ہے کیونکہ ان کے دورے کی تاریخ کچھ عرصے میں ہوگی ہم نے ان کو یہ پیغام دیا ہے کہ آپ اس کو ڈی لنک کرکے آپ نے ہمیں جو سپورٹ دینی ہے آپ مہربانی کرکے اس کوغور کریں کہ اس کو منظور کریں اور ہمیں دے دیں۔ ڈپازٹ ہے ہماری ڈیفر آئل سہولت کو ڈبل کرنے کی ہے ۔ پچھلی حکومت میں 100 ملین ڈالر کی سہولت تھی ایک سال کا ڈیفر آئل 1.2 بلین وہ بھی ڈبل انشاء اللہ ہوگا۔آئی ایم ایف نےکچھ چیزیں اور مانگی ہیں صرف کرنٹ کوارٹر نہیں مانگاجو31 دسمبر کو یہ بھی ختم ہوگا مجھے لگ رہا ہے کہ دونوں ری ویو کمبائن نہ ہوجائیں کیوں کہ کرسمس کی تیاریاں شرو ع ہوگئی ہیں۔ وہ یہ چاہتے ہیں کہ پورے مالیاتی سال کا آپ ہمیں ورک آؤٹ کرکے دیں ۔ بنیادی طور پر ایشو ہے سوالیہ نشان ہم نے خود پاکستان کے اوپر لگائے ہیں کہ جو ہم کہتے ہیں وہ کرتے نہیں ہیں۔