اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے جمعرات کو اسلام آباد کے سینئر صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، قبل ازیں شرکا ء نے سینیٹر بیگم نجمہ حمید کے انتقال پر روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور مریم اورنگزیب سے اظہار تعزیت کیا، وزارت اطلاعات و نشریات کے سینئر افسروں اور انفارمیشن گروپ میں شامل ہونے والے نئے افسروں نے بھی شرکت کی ۔