کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال بلاک 2 صائمہ ریذیڈنسی میں سیکورٹی گارڈ25سالہ ابرار ولد رمضان نے مبینہ خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی، پو لیس کے مطابق متوفی نے 2روز قبل ملازمت اختیار کی ،آبائی تعلق راجن پور سے تھا ، علاوہ ازیں ڈی ایچ اےفیز 5خیابان توحید کمرشل ایریا ہوٹل کے قریب سڑک سے نامعلوم خاتون کی لاش ملی ، پولیس کے مطابق فوری شناخت نہیں ہو سکی عمر 50برس ہے،عباسی اسپتال کے قریب سےنامعلوم 50برس کےشخص کی لاش برآمد ہوئی،پولیس کے مطابق شناخت اور وجہ ہلاکت معلوم نہیں ہوسکی۔