• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور چین افریقا میں بھی آمنے سامنے

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا نے افریقا میں چینی اثر رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے سربراہ کانفرنس بلالی۔ امریکا کے مطابق افریقہ میں چین اور روس کے قدم روز بروز مضبوط ہوتے جا رہے ہیں اور اس کا مقابلہ کرنا ضروری ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ 8برسوں کے دوران یہ پہلی براعظمی کانفرنس ہے، جس میں شرکت کے لیے 49 افریقی رہنما واشنگٹن پہنچ چکے ہیں۔ امریکا معدنیات کی دولت سے مالا مال براعظم افریقا میں اپنا اثر و رسوخ دوبارہ بڑھانا چاہتا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن ذاتی سطح کی سفارت کاری کر رہے ہیں۔ 3روزہ سربراہ اجلاس کے آغاز پر کئی افریقی صدور کے ساتھ ایک پینل میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے الزام لگایا کہ اس خطے میں امریکی حریفوں کا نقطہ نظر اور ان کے مقاصد مختلف ہے۔
یورپ سے سے مزید