لاہور(ٹی وی رپورٹ)شہبازشریف کا عمران خان کے خلاف ہتک عزت پر 10ارب روپے ہرجانےکا دعویٰ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمداقبال نے 10صفحات کافیصلہ جاری کردیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ7 دن میں جواب نہ دینے پر حق دفاع ختم کرنا ٹرائل کورٹ کا درست فیصلہ تھا، عمران خان نے جواب داخل نہیں کیا جس پر ٹرائل کورٹ نے ان کا حق دفاع ختم کیا، جوابات دینے کی بجائے عمران خان نے اعتراضات داخل کردیئے، عمران خان کے وکیل ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں کوئی بے قاعدگی نہیں دکھا سکے۔