• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، نجی بینک ملازم کی برطرفی کیخلاف اپیل منظور، تمام مراعات سمیت بحال

پشاور(نیوزرپورٹر)نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی )نےنجی بینک کی جانب سے ایک ملازم کو بلا وجہ بر طرف کرنے کے خلاف دائر اپیل منظور کرتے ہوئے اسے تمام مراعات سمیت بحال کردیا ۔ درخواست گزار فیض محمد کی جانب سے کیس کی پیروی ملک شہباز ایڈووکیٹ نے کی اس حوالے سے دائر اپیل میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ اسکے موکل کو 2015 میں بینک میں بھرتی کیا گیا جو مختلف پوسٹوں پر ایمانداری اور اپنی بھر پور توانائیوں کے ساتھ ڈیوٹی کر رہا تھا تاہم بعد میں مختلف طریقوں سے اسے تنگ کرنا شروع کردیا گیا اور اسکی تعیناتی صرف پشاور کے لئے کی گئی تھی تاہم بعد میں اسے دوسرے اضلاع میں بھی بھیجا گیا جہاں پر انہوں نے باقاعدہ طور پر اپنی ڈیوٹی کی مگر انہوں نے اس حوالے سے اعلی حکام کو ایک درخواست بھی دی کہ اسے پشاور میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے کی اجازت دی جائے بینک انتظامیہ نے بعد میں اسے برطرف کردیا۔ برطرفی سے پہلے کوئی انکوائری بھی نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی شکایت ملی ۔ 2021 میں اسے برطرفی کا حکم نامہ ای میل کیا گیا جو کسی صورت قابل قبول نہیں ملک شہباز نے عدالت کو بتایا کہ اسکے موکل کو اپنی صفائی کا موقع نہیں دیا گیا جو بین الاقوامی انصاف کے قوانین کے برعکس ہے اسے تمام مراعات سمیت بحال کیا جائے کیونکہ اسے شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے دوسری جانب بینک کے وکیل نے اپیل خارج کرنے کے حق میں دلائل دیئے بعد ازاں کمیشن کے ممبر نے اس حوالے درخواست گزار کو مراعات سمیت نوکری پر بحال کرنے کے احکامات جاری کردیے اور بینک کو ہدایات دیں کہ وہ درخواست گزار کے مراعات فوری طور پر بحال کریں۔
پشاور سے مزید