راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)راولپنڈی میں سیف سٹی اقدامات کیلئےکمشنر راولپنڈی ڈویژن ثاقب منان اورپنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردئیے۔اس سلسلے میں اجلاس کمشنر آفس میں ہواجس میں سیف سٹی لاہور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ کمشنر راولپنڈی نے سیف سیٹیز اتھارٹی کے لاہور میں خدمات کے معیار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی معیار کی سرویلنس سروسز کی فراہمی سے تمام بڑے شہروں کا آراستہ کرنا حکومت کی پالیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام بڑے شہروں میں جدید سرویلنس سسٹم کی مدد سے کرائم کنٹرول میں مدد لی جاتی ہے۔