کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کا اجلاس گزشتہ روز ضلعی صدر ارباب اقبال کاسی کی صدارت میں ہوا جس میں جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی صابر راجپوت نثاراحمد خان اچکزئی سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل دائود صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی و دیگر نےکہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔وزیراعظم میاں شہبازشریف کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی عوام کیلئے خوشخبری ہے جس سے مہنگائی میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات عمران دور کے ہیں جس نے معیشت سمیت تمام اداروں کو تباہ اور ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا۔ ملک کے ڈیفالٹ ہونے کا خواب دیکھنے والے اپنے مقصد میں ناکام ہوں گے۔ وفاقی حکومت کی مثبت پالیسیوں سے ملک دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے ۔ درایں اثناء انہوں نے نے کہا کہ آرمی پبلک سکول پشاور کا سانحہ ملکی تاریخ کا اندوہناک واقعہ ہے، طلباء اور اساتذہ کی شہادت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں قوم کے دیگر سپوتوں کی طرح ہمارے نونہالوں نے بھی جام شہادت نوش کرکے تاریخ رقم کی، قوم ان کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی،پوری قوم شہدائے اے پی ایس کے خاندانوں کے عزم اور حوصلوں کو سلام پیش کرتی ہے۔