کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کی عالمی مصروفیات نہ ہونے کے سبب ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین اپنے وطن ہالینڈ چلے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ آٹھ ماہ سے معاہدے کی رقم نہ ملنے کی وجہ سے سخت نالاں ہیں، انہوں نے پی ایچ ایف کے حکام سے اپیل کی ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی کا بند وبست کرایا جائے۔ ایکمین نے پاکستان میں مالی اعتبار سے اپنے کوچنگ اسائمنٹ کو ایک حیرت انگیز تجربہ قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ جب کوچ کا یہ حال ہے تو بھوکے پیٹ کھلاڑی میڈل کیسے جیت سکتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تمام کھلاڑیوں کو متحرک رکھنے کیلئے اس ماہ کے آخر سے کنڈیشن کیمپ لگانےکا فیصلہ کیا ہے۔