لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی بونوں کی نالائقی اور نااہلی سے ملک ایک سو سال پیچھے چلا گیا حکمرانوں نے ملک میں موجود ساٹھ فیصد سے زائد یوتھ کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا پاکستان میں جمہوریت ،پولنگ اسٹیشنز،پولنگ عملہ یرغمال ہے الیکشن کی بجائے سلیکشن کے عمل سے ہمشہ نقصان ہوا۔جس دن پاکستان میں جمہوریت آزاد ہوئی اور عوام کو آزادانہ ماحول میں ووٹ ڈالنے کا موقع ملا جماعت اسلامی عوام کے اعتماد اور ووٹ سے بڑی کامیابی حاصل کرئے گی اب جماعت اسلامی کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اچھر ہ لاہور میں جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے مرکزی دفتر کی افتتاحی تقریب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شیخ والحدیث مولانا عبد المالک،امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری،منظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان حافظ شمشیر علی شاہد،مولانا محمد اسماعیل خان،امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری،عبید الرحمن عباسی،مولانا ہدایت اللہ و دیگر بھی موجود تھے۔