کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی ،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی صابر راجپوت نثاراحمد خان اچکزئی سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی و دیگر نےبیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے تمام شعبوں کو تباہی کے دہانے پہنچاکر ملک کو ڈیفالٹ کے قریب پہنچا دیا تھا، دوسروں کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے نیازی یہ نہیں چاہتا کہ پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو، وطن عزیز کو معاشی اور اقتصادی طور پر کمزور دیکھنا بھارت اور اسرائیل کی دیرینہ خواہش ہے، اسمبلیوں سے استعفوں کی رٹ لگانے والے ملکی نظام کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں، مستعفی ہونے کے باوجود مراعات اور تنخواہیں برابر وصول کی جارہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ اب جب ملک درست ٹریک پر آنا شروع ہوا اور ہمسایہ و دوست ممالک سے پاکستان کے تعلقات بہتر ہورہے ہیں تو نیازی دوبارہ سازشوں میں مصروف اور ملک اور عوام کو بھیک مانگنے پر مجبور کرنے کی انتشاری سیاست کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکن قیادت کے ہر حکم پر لبیک کہیں گے۔انہوں نے کہا کہ معاشی زنجیروں کو توڑنے کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، انتشاری سیاست کا مقصد ملک کو معاشی طور پر تباہ کرنا ہے۔