• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے: 6 کروڑ فراڈ کیس کا ملزم ضمانت منسوخی پر گرفتار

پاکستان ریلوے میں 6 کروڑ کے فراڈ کیس میں ضمانت منسوخ ہونے پر ملزم شیخ خالد کو ہائیکورٹ لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب ندیم سرور کے مطابق ملزم نے ریلوے اراضی کی 6 کروڑ روپے کی لیز کی رقم سرکاری خزانےمیں جمع نہیں کرائی تھی۔

محکمہ انٹی کرپشن نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر ریلوے میں 6 کروڑ کے فراڈ کے ملزم کو گرفتار کیا، فراڈ کا دوسرا ملزم اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق ملزم خالد نے انسپکٹر بلڈنگ افضال کے ساتھ مل کر جعلی نقشہ پر پلازہ بھی تعمیر کیا۔

ندیم سرور کے مطابق ملزم نے رہائشی مکان کا نقشہ پاس کروایا اور جعل سازی سے پلازہ تعمیر کرلیا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق اس معاملے میں انسپکٹر بلڈنگ افضال کو ہائیکورٹ اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید