• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ سیریز میں رضوان کے 141 رنز، سرفراز کو کوئی موقع نہیں دیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے انگلینڈ کی سیریز میں غیر ضروری طور پر محمد رضوان پر انحصار کیا لیکن ٹیسٹ نائب کپتان گذشتہ بارہ اننگز میں کوئی نصف سنچری بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ بابر اعظم اور امام الحق نے سیریز میں ایک ایک سنچری بنائی۔ سرفراز احمد کو تینوں ٹیسٹ میں موقع دینے سے گریز کیا گیا۔ 18رکنی ٹیم میں سرفراز احمد واحد کھلاڑی تھے جنہیں کوئی میچ نہیں کھلایا گیا۔ محمد رضوان نےتین ٹیسٹ کی چھ اننگز میں141رنز بنائے۔کپتان بابر اعظم نے سیریز میں سب سے زیادہ348 رنز تین نصف سنچریوں اور ایک سنچری کی مدد سے بنائے۔ سعود شکیل کا سیریز میں ڈیبیو ہوا انہوں نے تین ٹیسٹ میں346 رنز بنائے جس میں چار نصف سنچریاں شامل تھیں۔ امام الحق نے دو ٹیسٹ میں229 ، سلمان علی آغا نے184، عبداللہ شفیق نے213 رنز بنائے ۔ اظہر علی نے دو ٹیسٹ میچوں میں141رنز بنائے۔ جس میں کوئی نصف سنچری شامل نہیں تھی۔ شان مسعود نے ایک ٹیسٹ میں54 اور محمد نواز نے45 رنز بنائے۔
اسپورٹس سے مزید