کر اچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام پانچ ماہ کا عرصہ گذرنے کے باجود فیڈریشن کے تین سابق سیکریٹریز کے خلاف لگائے گئے کرپشن کے الزامات پر کارروائی نہ کرسکے۔ انکوائری کے بارے میں رواں سال اگست میں فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر( ر) خالد سجاد کھوکھر نے جلد کاروائی کا عندیہ دیا تھا، انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ تین سابق سیکریٹریز کے خلاف تحقیقات جاری ہے ،حقائق عوام کے سامنے لائینگے ۔