• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خضدار، ہسپتال روڈ پر دو دھماکے، 13 افراد زخمی، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ، ڈاکٹرز و طبی عملہ طلب

خضدار(نامہ نگار) شہر کے گنجان آبادہسپتال روڈ پر یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں تیرہ افراد زخمی ہو گئے جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہےاسپتال میں ایمرجنسی نافذ،ڈاکٹرز و طبی عملہ طلب کرلیا گیا، زخمیوں کو پولیس ،لیویز ،ایف سی اور ایدھی کی ایمبولنسوں میں ہسپتال منتقل کیا گیا، دو زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ شب عشاء کے وقت ہسپتال روڈ پر یکے بعد دیگر دو دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں 13افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو پولیس ،لیویز ،ایف سی اور ایدھی کی ایمبولنسوں میں گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا۔ ان میں عبدالخالق ،عنایت ،فراز ،عبدالصمد ،شمس الدین ،اللہ بخش،ریحان،علی مرتضی ،سعید احمد ،منیر احمد،احسان اللہ،صدیق اور قدیر احمد شامل ہیں ۔ دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ر محمد الیاس کرزئی ،ایس ایس پی خضدار فہد کھوسہ،پولیس ،لیویز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے جبکہ ڈپٹی کمشنر خضدار نے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں ایمرجنسی نافذ کرکے تمام ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو طلب کر لیا ۔پولیس کے مطابق دھماکے یکے بعد دیگر دو ہوئے ہیں ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا۔علاوہ ازیں دھماکے کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچے زخمیوں کے لئے خون کا عطیہ دئیے۔
اہم خبریں سے مزید