کوئٹہ (آن لائن)کمشنر سبی ڈویژن کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ہرنائی کو ارسال کئے گئے مراسلہ میں 3دسمبر کو ہرنائی کے علاقے ترخہ تنگ میں کوئلہ کان میں پیش آنے والے حادثے جس میں 6 کان کن جانبحق ہوئے کی تاحال ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے کمشنر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی گئی ہے کہ حادثہ کے زمہ دار کوئلہ کان کے مالک کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے اور علاقے میں واقع کوئلہ کانوں میں موثر حفاظتی اقدامات کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔