• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی کے قابل قبول ہونے کا فیصلہ اتحادی مل کر کرینگے، فضل الرحمان

اسلام آباد( مانیٹرنگ نیوز)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہےکہ پنجاب کا اگلا وزیراعلیٰ کون ہوگا، فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا، پرویزالٰہی نے وزارت اعلیٰ کے مواقع ضائع کئے، پرویز الٰہی کے قابل قبول ہونے کا فیصلہ اتحادی مل کر کرینگے،اب دیکھنا ہوگا کہ پی ڈی ایم پرویزالٰہی پر اعتماد کرے گی یا نہیں،ایک ہفتے میں صورتحال واضح ہو جائیگی، کچھ بھی ہوجائے، الیکشن وقت پر ہوں گے۔ایک انٹرویو میںمولانا فضل الرحمان نے کہا عمران خان اسمبلیاں توڑ بھی دیں تو کوئی سیاسی ہیجان پیدا نہیں ہوگا، پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑی گئی تو عمران خان کا خانہ خراب ہوجائے گا، پنجاب میں تبدیلی کا فائدہ پی ڈی ایم کو ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ نے وردی اتار دی تو عمران خان شیر بن گئے ، جب ’’ابے نے عاق کردیا تو نکہ شیر بن گیا‘‘، ایک وقت تھا یہ جنرل باجوہ کی خوشامد کرتے تھے۔
اہم خبریں سے مزید