• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، PTI ارکان کا جمعہ کو اسمبلی توڑنے پر تحفظات کا اظہار

لاہور(جنگ نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملتان کے ارکان قومی اورصوبائی اسمبلی نے لاہور زمان پارک میں ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی کی جانب سے 23 دسمبر (جمعہ )کو اسمبلی تحلیل کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ارکان نے رائے دی کہ نگراں سیٹ اپ طویل کرلیا گیا تو ہمیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ارکان سے کہا کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں‘عام انتخابات ہی ملک بچانے کا حل ہے، اسمبلیاں تحلیل ہونے سے پی ڈی ایم کو خوفزدہ ہونا چاہیے آپ کونہیں۔انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی کی اپنی پارٹی اور اپنا مؤقف ہے مگر وہ ہمارے ساتھ ہیں‘معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔
اہم خبریں سے مزید