کراچی (اسٹاف رپورٹر) رائٹ ٹو پلے پاکستان کے زیر اہتمام ہاکی کلب آف پاکستان کراچی میں کمیونٹی ہاکی ٹورنامنٹ جمعرات سے شروع ہو گا ۔ ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں سے 4 ٹیمیں یتیم لڑکیوں کی اور 8 ٹیمیں یتیم لڑکوں کی ہیں۔