• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب ترامیم کے بعد نواز، زرداری، گیلانی کیخلاف ریفرنس واپس

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)نیب ترامیم کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیئے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت جو ریفرنس نیب کو واپس بھیجا، اس میں ملزمان پر 11 کروڑ کا الزام تھا، جبکہ نیب ترمیم کے بعد 50 کروڑ کے الزام پر نیب کیس بنتا ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس متعلقہ فورم کو بھیجنے کے احکامات جاری کردیئے۔
اہم خبریں سے مزید