• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، گورنر ہاؤس کے باہر کنٹینر پہنچا دیئے گئے، پولیس لاعلم

لاہور(پی پی آئی)ملک میں سیاسی پارہ ہائی ہونے کے باعث گورنر ہاؤس لاہور کے باہر بھی سکیورٹی میں اچانک اضافہ کردیا گیا،گورنر ہاؤس کے باہر بھی 2 کنٹینر پہنچا دیئے گئے۔پی پی آئی کے مطابق اسپیشل پروٹیکشن یونٹ نے گورنر ہاؤس کے مرکزی گیٹ پر پوزیشنیں سنبھال لی ہیں،اینٹی رائٹ فورس کے 25 کے قریب اہلکار گورنر ہاؤس کے باہر پہنچ گئے۔گورنر ہاؤس کے باہرتعینات پولیس بھی کنٹینرز کے بارے میں لاعلم ہے،پولیس کی اضافی نفری بھیگورنر ہاؤس پہنچ گئی۔
اہم خبریں سے مزید