• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ہر قسم کی مدد کیلئے تیار ہیں، چینی سفیر کی وزیر خزانہ کو یقین دہانی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو چین کی حکومت کی جانب سےمسلسل تعاون کا یقین دلایا ہے اور کہا ہے کہ چین کی حکومت پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر قسم کی مد د کرنے کو تیار ہےوفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے عوامی جمہوریہ چین کے سفیر نونگ رونگ نے بدھ کو ملاقات کی ۔وزیر خزانہ نے جمہوریہ چین کے سفیر کا خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور گہری جڑوں والے مضبوط دوستانہ تعلقات کو سراہا۔ دونوں اطراف نے دوطرفہ تعلقات کو بالخصوص اقتصادی اور مالیاتی شعبوں مزید وسعت دینے کے کئی مواقع پر غور کیا۔چینی سفیر نے حکومت کی جانب سے مالیاتی اور اقتصادی استحکام کو برقرار رکھنے اور بڑھانے کے لیے کیے جانے والے پالیسی اقدامات کی تعریف کی ۔
اہم خبریں سے مزید