کوئٹہ (خ ن)وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی سربراہی میں وفاقی وزراء اور حکام کا وفد کوئٹہ پہنچا وفد میں وفاقی وزراء مولانا عبدالواسع نوابزادہ شا زین بگٹی قمرالزماں کائرہ مصدق ملک مخدوم احمد مرتضیٰ اور وفاقی سیکرٹری توانائی شامل تھے صوبائی وزراء زمرک خان اچکزئی میر محمد خان لہڑی سینیٹرمنظور احمدکاکڑ رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر شاہوانی ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم اور کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمن نے ائرپورٹ پر وفد کا استقبال کیا وفاقی وفد کے دورے کا مقصد توانائی کی بچت کی سٹریٹیجی کے حوالے سے صوبائی حکومت کو اعتماد میں لینا تھا۔