• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت خوفزدہ، بلدیاتی الیکشن سے بھاگنا چاہتی ہے، اسد عمر

اسلام آباد (خبر نگار) پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر ، اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان اور سابق رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز کی قیادت میں اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی مہم گزشتہ روز بھی جاری رہی۔ اسد عمر نے اپنے حلقہ این اے 54ی یونین کونسل 72میں تحریک انصاف کے امیدوار برائے چیئرمین ملک عثمان کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔اسد عمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت ، پی ٹی آئی کی عوامی مقبولیت سے اس قدر ڈر رہی ہے کہ وہ بلدیاتی الیکشن سے بھاگنا چاہتی ہے۔ بنی گالہ ڈھوک راجگان میں یوسی 13 کی کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی رہنما شیراز کیانی تھے اس موقع پرکئی برادریوں نے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین طالب عباسی ،وائس چیئرمین فیضان نگیال اور پورے پینل کی حمایت کا اعلان کیا۔ دیگر علاقوں میں بھی کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید