ملتان(سٹاف رپورٹر )چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وہ کارنامہ انجام دیا ہے جس سے تمام پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوگیا، بلاول بھٹو زرداری ملک کا وزیر اعظم بن گیا تو مودی پر قیامت برپا ہو گی، ان خیالات کا اظہار پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث الحق ایڈووکیٹ، ملک رضوان ہانس ایڈووکیٹ، بیرسٹر فیض رسول لابر، فیروزہ فیض ایڈووکیٹ، سید واحد علی رضوی ایڈووکیٹ اور دیگر نے پی ایل ایف کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد، بلاول بھٹو زرداری زندہ باد کے نام سے منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مقررین نے مودی کی پارٹی کی طرف سے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے سر کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے سر کی قیمت مقرر کرنا نریندر مودی کے مسلم کش فسادات کی تصدیق ہے، دریں اثنا پیپلز پارٹی صوبائی حلقہ 213کے نائب صدر فرحان اللہ خان کی جانب سے ڈبل پھاٹک پر پاکستان زندہ باد ،بلاول بھٹو زرداری زندہ باد نکالی گئی، جس میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، سٹی صدر ملک نسیم لابر، بابو نفیس انصاری، سلیم بھٹی، راضیہ رفیق، خواجہ عمران ودیگر کارکنان نے شرکت کی۔