• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی ترقی میں مسیحی برادری کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل، راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نےپارلیمنٹ ہاؤس میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی، سینٹ اور سی ڈی اے ملازمین کے اعزاز میں کرسمس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں ممبر قومی اسمبلی آسیہ عظیم، سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین، ایڈیشنل سیکرٹری چوہدری مبارک علی، ایڈیشنل سیکرٹری قانون سازی محمد مشتاق، ڈائریکٹر جنرل آئی آر وسیم اقبال چوہدری بھی شریک تھے۔ اسپیکر نے کہا کہ مسیحی برادری کی خوشیوں کے اس تہوار میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں مسیحی برادری کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ آئین ملک میں بسنے والی اقلیتی برادری کو یکساں حقوق فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ملک خداداد میں بسنے والے تمام قومیں برابر ہیں اور وہ ملک کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔
اسلام آباد سے مزید