• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیریز جیتنے کا عزم، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے تیاری شروع کردی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف سیریز کی تیاریاں شروع کردیں، پلیئرز نے جمعے کو نیشنل اسٹیڈیم میں تین گھنٹے پریکٹس کی، اسلام آباد میں جمعے کوہونے والے خود کش دھماکے کے بعد کھلاڑیوں کی پر یکٹس کے دوران سیکیورٹی خاصی سخت کردی گئی تھی۔ پریکٹس کے دوران مہمان کھلاڑیوں نے فٹبال بھی کھیلی۔ پاکستانی ٹیم اپنی پریکٹس کا آغاز ہفتے سے کرے گی۔ پریکٹس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیوی کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کو انگلینڈ سے ہارنے کے باوجود ہم آسان نہیں لیں گے۔ پاکستان اچھا لگ رہا ہے، سفر کی تھکان ختم نہیں ہوئی لیکن پریکٹس ضروری تھی۔ ہمارے لیے نیا ملک اور نیا ٹاسک ہے، امید ہے اچھے میچز ہوں گے، انگلینڈ نے بھی یہاں اچھی کرکٹ کھیلی ہے، ابرار اور زاہد محمود اچھے بولرز ہیں۔ ابھی وقت ہے، حکمت عملی بنا کر میدان میں اتریں گے۔ برینڈن میک کولم نے ٹیسٹ کرکٹ کو نئی جدت دی ہے، ہوسکتا ہے دوسری ٹیمیں بھی اس ٹرینڈ کو اپنائیں۔ پاکستان کی ٹیم اچھی ہے ، سیریز چیلنجنگ ہوگی۔ اش سودھی کی واپسی ہوئی ہے،لیگ اسپنر کا کردار اہم ہوگا، جیمیسن انجری کی وجہ سے اسکواڈ کا حصہ نہیں ، ٹرینٹ بولٹ بگ بیش کھیل رہے ہیں، ہمارے پاس جو بولر ہیں ان پر فوکس کر رہے ہیں، پاک انگلینڈ سیریز قریب سے دیکھی۔ جیتنے ہی آئے ہیں۔20 برس بعد یہاں کھیلنا ایک خواب ہے ۔ فینز کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

اسپورٹس سے مزید