اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ریجنل پولیس آٖفیسر راولپنڈی ریجن ناصر محمود ستی نے اسلام آبا د میں دہشت گردی واقعہ کے پیش نظر راولپنڈی ریجن کے تما م اضلاع کو سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ سی پی او راولپنڈی سمیت تمام ڈی پی اوز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا گیاکہ اضلاع کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید موثر بنایا جائے، تمام عبادت گاہوں، نماز جمعہ کے اجتماعات، حساس مقامات اور اہم تنصیبات کی سیکورٹی کا ازسر نو جائزہ لیتے ہوئے موثر اقدامات کیے جائیں۔