راولپنڈی (جنگ نیوز) راولپنڈی سے کراچی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس بحال کر دی گئی۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ڈی ایس ریلوے انعام اللہ اور ڈویژنل کمرشل آفیسر رملا شاہد نے انتظامات کا جائزہ لیا۔ پاکستان ایکسپریس میں چائنہ سے درآمد کی گئی نئی کوچز لگائی گئی ہیں۔ ٹرین اپنی مقررہ وقت پر صبح چھ بجے راولپنڈی سے ہر روز روانہ ہو گی اور دوسرے روز صبح ساڑھے آٹھ بجے کراچی پہنچے گی۔ یاد رہے کہ سیلاب آنے کے بعد گذشتہ پانچ ماہ سے یہ ٹرین بند تھی۔