• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ ملکی ترقی میں کردار ادا کریں، ناکامی سے سیکھنا بھی کامیابی ہے، چیئرمین نادرا

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) کے22ویں کانووکیشن کی تقریب جناح کنونشن سنٹر میں منعقد کی گئی ۔ے مہمان خصوصی چیئر مین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)محمد طارق ملک تھے۔ اس موقع پر مختلف شعبوں کے بیچلرز اور ماسٹرز کے641طالب علموں کو ڈگریاں جبکہ30کوگولڈ میڈل دیئے گئے، تقریب میں ریکٹر نمل میجر جنرل (ر)محمد جعفر ، پرو ریکٹرز ، ڈینز،، رجسٹرار،ڈائریکٹرز صدورشعبہ، طالبعلموں نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں چیئر مین نادرا طارق ملک نے زندگی کے ہر اسٹیج پرنیا سیکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے طلباء کی تخلیقی صلاحیتیں بیدار ہوتی ہیں اور وہ معاشرے اور قوم کا مفید شہری بنتے ہیں۔ اگر کسی میدان میں ناکامی ہوتی ہے اور اس سے بھی کچھ مثبت سیکھتے ہیں تو یہ بھی کامیابی ہے۔ طلباء کو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر بھر پور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تا کہ ملک و قوم کی ترقی اور بہتری میں کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے طلباء میں ڈگریاں، گولڈ میڈلزاور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے اور انہیں مبارکباد دی۔قبل ازیں ریکٹر نمل نےکہا کہ اپنے علم اور صلاحیتوں میں اضافہ کریں اور جدید دور کے تقاضوں سے اپنے آپ کو ہم آہنگ کریں تا کہ دنیا میں ہر فورم پر مقابلہ اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
اسلام آباد سے مزید