• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی دستاویزات؛ یورپ جانے کی کوشش ناکام؛ مسافر سیالکوٹ ایئرپورٹ پر آف لوڈ

اسلام آباد ( ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات کے ذریعے یورپ جانے کی کوشش ناکام بنا دی ،لیپ ٹاپ میں چھپایا گیا جعلی ریزیڈنٹ کارڈ برآمد کرکے مسافر کو آف لوڈ کردیا ، محمد ابوبکر PF-720کے ذریعے عمرہ کیلئے سعودی عرب جا رہا تھا جہاں سے اس نے جعلی دستاویزات پر یورپ جانا تھا، ابتدائی پوچھ گچھ میں مسافر عمرہ سے متعلق تسلی بخش جواب نہ دے سکا، مسافر کے موبائل فون کی تلاشی کے دوران یورپ جانے کے لیے جعلی دستاویزات کے استعمال کا منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔تلاشی کے دوران مسافر کے ہینڈ کیری بیگ سے ایک سیاہ رنگ کا لیپ ٹاپ برآمد ہوا۔
اسلام آباد سے مزید