• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، میٹرک امتحانات 20 اُمیدوار نقل کرتے ہوئے رنگِ ہاتھوں پکڑے گئے

راولپنڈی(ناصر چشتی خصوصی نمائندہ) میٹرک کے امتحانات مین گزشتہ روز 20اُمیدوار نقل کرتے ہوئے رنگِ ہاتھوں پکڑے گئے، بوٹی مافیا کے خلاف سخت اقدامات جاری ہیں ۔ مجموعی طور پر دو امتحانی مراکز کے عملے کو بھی معطل کیا گیا جن میں ایک سپرنٹنڈنٹ، ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور ایک نگران شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کنٹرولر امتحانات نے میٹرک پہلا سالانہ امتحان 2026 کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا، جن میں گورنمنٹ گیلانی ماڈل ہائی سکول، لائق علی چوک واہ کینٹ (مشترکہ) اور گورنمنٹ ہائی سکول واہ ولیج (مشترکہ) شامل ہیں۔ دورے کے دوران انہوں نے امتحانی SOPs، سی سی ٹی وی کیمروں اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کنٹرولر امتحانات نے بتایا کہ بورڈ آفس میں قائم جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے ذریعے امتحانات کے تمام مراحل کی مسلسل آن لائن مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں شفافیت اور نظم و ضبط میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
اسلام آباد سے مزید