• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف کی کارروائیاں، 39 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) انسداد منشیات فورس نے 5ملزمان کو گرفتار کر کے 39لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 40.876 کلو گرام منشیات برآمد کر لی ہے ۔ حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 5کلوگرام چرس ، اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب گاڑی سے 3.6کلو چرس ، کرال چوک راولپنڈی میں گاڑی سے 2.476 کلو چرس ، کامرہ روڈ اٹک کے قریب ملزم سے 2.4کلوگرام چرس ، اقبال شہید ٹول پلازہ کے قریب ایک اور کاروائی میں ملزم سے 2.4کلو چرس ، شادیکور کوسٹل لائن پسنی کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی 20کلو چرس,5کلو آئس برآمد کر لی ہے ، کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید