• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں فرقہ واریت اور مذہبی تقسیم سے بالاتر ہو کر ایک قوم بننا ہوگا،ڈاکٹر جمال ناصر

راولپنڈی ( جنگ نیوز )ملک کو درپیش موجودہ چیلنجز کے تناظر میں قومی اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے ہمیں فرقہ واریت اور مذہبی تقسیم سے بالاتر ہو کر ایک قوم بننا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں منعقدہ کیلیگرافی نمائش کے افتتاح کے موقع پر بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔یہ نمائش اشکناز آصف خان، پرنسپل صارپت بائبل سیمنری کی فنِ خطاطی سے متعلق تخلیقات پر مبنی تھی۔
اسلام آباد سے مزید