راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے واردات کے دوران فائرنگ کرکے میاں بیوی سمیت تین افراد کو زخمی کردیا ، راہ امن روڈ پر موٹرسائیکل سوار ملزموں نے گن پوائنٹ پر مشتاق نامی شخص ،ان کی اہلیہ اور مہتاب عمر کوروک کر لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے تینوں کوزخمی کردیا،ملزمان طلائی زیور اور پرس چھین کرفرار ہوگئے ، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایس پی آپریشنز کی زیر نگرانی سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔