اسلام آباد(جنگ رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج طاہر عباس سپرانے سینئر صحافی، مطیع اللہ جان کے خلاف درج فوجداری مقدمہ کی سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر برآمد کی گئی منشیات کی فرانزک سائنز ایجنسی کی رپورٹ گم ہوجانے کے معاملہ کی تحقیقاتی رپورٹ پیش نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی (تفتیش) اسلام آباد کو آئندہ سماعت پر ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگروہ پیش نہ ہوئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے۔