اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) میسرز ال صحارا ایکس چینج کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی درخواست پر کمپنی کے زرمبادلہ میں کاروبار کرنے کے اجازت نامے کو اس کے آپریشنز کی بندش کی تاریخ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ لہٰذا، یہ کمپنی زرمبادلہ میں کسی بھی قسم کا کاروبار کرنے کی مجاز نہیں ہے۔