اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) پارلیمنٹ ڈائری، اپوزیشن کی اعلان اور اقرار کئے بغیر شکست تسلیم ، قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کی عدیم الفرضی انہیں لگاتار ایوان سے دور رکھ رہی ہے، جے یو آئی اور پی پی کے درمیان مفاہمت کا سلسلہ استوار ہوگیا ، پارلیمانی لابیوں میں باتیں۔ تفصیلات کے مطابق آزاد ارکان پر مشتمل قومی اسمبلی کی حزب اختلاف نے اعلان اور اقرار کئے بغیر شکست تسلیم کرلی ہے اس نے ایوان میں با نی تحریک انصاف کیلئے شور و غوغا کرنے اور اس کی تصاویر لہرا کر احتجاج کرنے کی روش سے کنارہ کشی کرلی ہے یوں دکھائی دے ر ہا ہے کہ ایک ہی رنگ ڈھنگ کے شور شرابے سے اس میں اکتاہٹ آگئی ہے۔ جمعرات کو اس کے ارکان اپنی لابی میں بیٹھ کر جمع تفریق کرتے رہے خیال تھا کہ مشرق وسطی میں جاری جنگ کے بارے میں حکومت سے وضاحتیں طلب کی جائیں گی۔