اسلام آباد خصوصی نمائندہ)نیشنل ویٹ اوور سائٹ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں گندم کی خریداری، بین الصوبائی رابطہ کاری اور غذائی تحفظ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گندم کی بروقت اور شفاف خریداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائےعالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال خوراک کی سپلائی چین کیلئے چیلنجز پیدا کر رہی ہےپاکستان کو داخلی زرعی نظام اور اسٹریٹجک ذخائر کے انتظام کو مضبوط بنانا ہوگاخریداری میں تاخیر سے منڈی میں بگاڑ اور قیمتوں میں عدم توازن پیدا ہو سکتا ہے۔