• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں نے معیشت کا جنازہ نکال دیا، شاہ محمود قریشی

ملتان(این این آئی)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ رجیم چینج کے بعد تحریک انصاف کی مقبولیت میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہوا ہے ،تحریک انصاف کو بکھیرنے کی خواہش رکھنے والے خود بکھر جائیں گے‘پی ڈی ایم اتحاد کاشیرازہ بکھرنیوالا ہے،پی ڈی ایم اتحاد اختتامی منزل کی طرف گامزن ہے،حکمرانوں نے ملکی معیشت کاجنازہ نکال دیاہے‘تحریک انصاف اقتدار میں آنے کے بعد لٹیروں کیخلاف مقدمات کھلوا کر چوری شدہ پیسہ واپس لائیگی۔ اتوارکو ملتان میںا ستقبالیہ سےخطاب کرتے ہوئے شاہ محمود کا کہناتھاکہ سیاسی عدم استحکام کی بدولت معاشی بحران مزید بڑھ رہا ہے‘جتنا انتخابات میں تاخیر ہوگی اتنا ملک کے لئے نقصان ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید