کوئٹہ(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام قائداعظم محمد علی جناح اور قائد میاں نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں عہدیداروں سمیت کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ضلعی صدر ارباب اقبال ، جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی صابر راجپوت نثاراحمد خان اچکزئی سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی نے کیک کاٹا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ارباب اقبال، جاوید اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک بھر کے عوام کو قائد نواز شریف کی ضرورت محسوس ہورہی ہے جنہیں گزشتہ دور حکومت میں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف تین بار وزیراعظم رہے اور اپنے ہر دور حکومت میں ملک میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا اور عوام خوشحال تھے انہوں نے کہا کہ جلد قائد میاں نوازشریف پاکستان واپس آکر ملک کی ترقی اور عوام کی ریلیف کیلئے اقدامات کریں گے۔