• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ خیبر پختونخوا نے قائد اعظم اور نواز شریف کی سالگرہ منائی

پشاور (نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام 25دسمبر کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ منانے کی تقریب منعقد کی گئی جسمیں پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کی نائب صدر شازیہ اورنگزیب، ضلعی صدر سید عنایت شاہ بادشاہ، اورنگ زیب خان، سٹی صدر نعیم بابر خان، اکبر آفریدی،تاج غنی سیکرٹری انفارمیشن نوید خان اور دولت خان مہمند سمیت دیگر کارکنان نے شرکت کیاس موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کی نائب صدر شازیہ اورنگزیب نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کو متحد کر کے پاکستان حاصل کیا اگر قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان حاصل نہیں کرتے تو مسلمانوں کا وجود متحدہ ہندوستان میں برقرار رہنا ناممکن تھا، مسلمانوں کی مذہبی آزادی، معاشی آزادی اورسیاسی آزادی قائد اعظم محمد علی جناح کی مرہون منت ہے ہمیں ان کا احسان مند رہنا چاہیے جبکہ آج کے دن یہ بھی عہد کرنا چاہیے کہ پاکستان میں جمہوری روایات اور عوامی حکومت کا قیام ہو عوام کی شرکت کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے 25 دسمبر کرسمس کا بھی دن ہے پاکستان کی ترقی میں ہمارے مسیحی بہن بھائیوں کی اقلیتوں کا بہت بڑا حصہ ہے پاکستان کی ترقی میں ان کا کردار بے مثال ہے پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی بات کی ہے انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کی بھی یوم ولادت ہے اور یہ بڑے فخر کی بات ہے انہوں نے کہا کہ قائد میاں نوازشریف بہت جلد ہمارے درمیان ہونگے اور موجودہ حالات میں پاکستان کو سیاسی اور معاشی مشکلات سے نکالنے میں قوم کی رہنمائی کریں گےائد اعظم،
پشاور سے مزید