اسلام آباد ( آن لائن ) ڈیرہ اسماعیل خان میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ڈیرہ اسماعیل خان میں دریافت ہونے والے تیل اورگیس کے ذخائر سے یومیہ 39.12ملین مکعب کیوبک فیٹ گیس اوریومیہ 1840بیرل تیل حاصل ہوگا۔ واضع رہے چند روز قبل سندھ میں بھی تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔وزارتِ پیٹرولیم نے تیل وگیس کے ذخائر کی دریافت پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے سے تیل اور گیس کی درآمدات پر انحصار میں کمی واقع ہو گی۔